لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے زور دے کر کہا ہے کہ جو بھارتی افراد بیرونِ ملک رہ رہے ہیں وہ بھارت کی ترقی اور جدید کاری کے لازمی حصے دار ہیں۔ وہ روس کے شہر ماسکو میں بھارتی برادری سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب برلا نے بھارت میں ملک کی تعمیر میں بھارتی برادری کے اہم تعاون کو سراہا اور اِس میں اُن کی طرف سے سفیر کے طور پر رول نبھائے جانے کو اجاگر کیا جنھوں نے اپنے کاموں، تعاون اور حصولیابیوں کے ذریعے روس میں بھارت کی شبیہ کو اجاگر کیا۔
جناب برلا نے بیرونِ ملک آباد، بھارتی برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ روس میں اپنی مادرِ وطن کو سرگرمی کے ساتھ فروغ دیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں۔
جناب برلا نے بھارت-روس تعلقات کے بارے میں یہ کہتے ہوئے باہمی اعتماد اور احترام کا خاص طور پر ذکر کیا کہ دونوں ملکوں نے، چیلنج کی گھڑی میں ایک دوسرے کی، ثابت قدمی سے مدد کی ہے۔
جناب برلا روس میں دسویں برکس پارلیمانی فورم میں حصہ لینے والے، بھارت کے پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ یہ کانفرنس اِس ماہ کی 12 تاریخ کو اختتام پذیر ہوئی تھی۔
Site Admin | July 14, 2024 9:56 PM