August 10, 2024 9:40 AM

printer

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کَل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں 18 ویں لوک سبھا کے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کے لیے ایک تعارفی پروگرام کا افتتاح کیا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کَل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں 18 ویں لوک سبھا کے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ کے لیے ایک تعارفی پروگرام کا افتتاح کیا۔
اِس موقع پر جناب برلا نے کہا کہ اسپیکر نظریات یا پارٹی کی بنیاد پر کام نہیں کرتا ہے، بلکہ حقیقت میں وہ تمام ممبران کے حقوق کا محافظ ہے۔ انھوں نے نئے ممبران پر پارلیمنٹ کو خوش اسلوبی سے چلانے اور سہولتوں سے متعلق اپنی تجاویز پیش کرنے پر زور دیا، تاکہ مزید موثر انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
جناب برلا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ 18ویں لوک سبھا میں کُل 280 ارکان پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں، جو کہ پچھلی لوک سبھا کے مقابلے زیادہ ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں