لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کریں اور ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔ فریدآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ بھارت آج عالمی چیلنجوں کو حل کرنے میں ایک اہم طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ جناب برلا نے کہا کہ ملک کا اب دنیا میں ایک شناخت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی طاقت ہے کہ ملک اکیسویں صدی میں تمام شعبوں میں نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ تعلیم، ادویات، IT اور آٹوموبائل سمیت تمام شعبوں میں اپنی خود اعتمادی، کام کے تئیں لگن، ثقافت، صلاحیت اور تبدیلی کے تئیں جذبہ کی وجہ سے سب سے بہتر ہیں۔
Site Admin | November 30, 2024 9:45 PM