ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 14, 2024 10:03 PM

printer

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جنیوا میں بین پارلیمانی یونین سے خطاب کیا۔ انھوں نے شہریوں سے متعلق ڈاٹا کی پرائیوسی کے تحفظ کیلئے ایک انضباطی نظام کی ضرورت پر زور دیا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، جو 149ویں بین پارلیمانی یونین IPU اسمبلی کیلئے ایک پارلیمانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، تاکید سے کہا ہے بھارت ہمیشہ سے کثیر سطحیت کا ایک مضبوط حامی رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کے شعبوں میں پارلیمنٹوں کے درمیان مذاکرات اور تعاون سب کے فائدے کیلئے بیحد اہم ہے۔ ٹیکنالوجی کے شعبے اور شہریوں کے اعداد وشمار کی پرائیوسی کے تحفظ کیلئے ایک مناسب انضباطی نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ اِس طرح کے انتہائی اہمیت کے حامل معاملات پر IPU فورم میں اور قومی پارلیمنٹوں میں بھی بحث کئے جانے کی ضرورت ہے۔
جناب برلا نے جنیوا میں بین پارلیمانی اتحاد IPU اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی جس کا موضوع ہے: ”ایک زیادہ پُرامن اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات کو فروغ دینا“
لوک سبھا اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ IPU جیسے فورم کے ذریعے مختلف ملکوں کی پارلیمنٹ مشترکہ ایکشن پلان اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے دنیا میں سب کی شمولیت والی ترقی کی راہ ہموار کرنے کی اہل ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں