ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 25, 2024 11:00 AM | LS Speaker Interviews

printer

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ آئین ساز اسمبلی کے بحث و مباحثے اور بات چیت سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ایوان میں پارلیمنٹ کے وقار کی پاسداری کریں۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ آئین ساز اسمبلی کے بحث و مباحثے اور بات چیت سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ایوان میں پارلیمنٹ کے وقار کی پاسداری کریں۔

آکاشوانی نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں جناب برلا نے اس امید کا اظہار کیا کہ مثبت اور تعمیری بحث و مباحثے کی روایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انھوں نے اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ میں وقارکے اعلیٰ معیار کو قائم کریں۔

ریزرویشن کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں جناب برلا نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اِس معاملے پر الزامات اور دَر الزامات عائد کر سکتی ہیں لیکن کسی بھی حکومت نے کوٹے کی سہولت کے ساتھ کبھی چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہمیشہ اِس بات پر قائم رہے ہیں کہ سماج کے محروم اور غریب طبقوں کے لیے ریزرویشن اَب بھی ضروری ہے۔

یوم آئین سے پہلے جو کَل منایا جائے گا، جناب برلا نے کچھ حلقوں کی جانب سے کیے گئے اِن دعووں کو مسترد کردیا کہ آئین خطرے میں ہے۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ آئین کا تعلق ملک کے لوگوں سے ہے اور سماج کے ہر طبقے کا اِس میں یقین ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کو سیاسی تنگ نظری سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

یہ پورا انٹرویو سو اعشاریہ ایک، ایف۔ایم گولڈ پر آج شام سات بج کر 10 منٹ پر آکاشوانی نیوز کے سرخیوں میں پروگرام کے تحت سنا جا سکتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں