September 24, 2024 10:05 PM

printer

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ 10 ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن بھارت خطے کی کانفرنس کے دوران مختلف معاملات پر ایک فعال تبادلہ خیال عمل میں آیا

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ 10 ویں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (CPA) بھارت خطے کی کانفرنس کے دوران مختلف معاملات پر ایک فعال تبادلہئ خیال عمل میں آیا۔ اِن میں قانون ساز اسمبلیوں کے ڈیجیٹائزیشن، قانون سازوں کی صلاحیت سازی اور پائیدار اور شمولیت پر مبنی ترقی میں قانون ساز اداروں کا رول جیسے معاملات شامل ہیں۔

جناب برلا نے جو CPA بھارت خطے کے صدر نشیں بھی ہیں۔ آج نئی دلی میں اختتام پزیر ہوئی اِس دو روزہ میٹنگ کی سر براہی کی۔ کانفرنس کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ میٹنگ کے دوران سبھی شرکاء نے رائے ظاہر کی کہ قانون ساز اداروں کو لوگوں کے درمیان اور زیادہ سر گرم بنایا جانا چاہئے، تاکہ پائیدار اور سب کی شمولیت پر مبنی ترقی کے فوائد قطار میں کھڑے آخری فرد تک پہنچ نہ سکیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلیوں میں اپنائے جانے والے اختراعی آئیڈیاز اور بہترین طور طریقوں کو بھی شرکاء کے ساتھ مشترک کیا گیا۔

جناب برلا نے کہا کہ ریاستی اسمبلیوں کے ڈیجیٹائیزیشن کی تکمیل کا معاملہ بھی زیر غور آیا تاکہ ایک ملک ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں