ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 21, 2025 9:36 PM

printer

لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر لگنے والی آگ، اب قابو میں ہے۔ ہوائی اڈے کے بند کی وجہ سے متعدد پروازوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی

لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر لگی آگ، جس کی وجہ سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر بجل گُل ہوگئی تھی، اب کنٹرول میں ہے۔ لندن کے آگ بجھانے والے عملے نے یہ اطلاع دی ہے۔ ہوائی اڈے کو دن بھر کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور یہ آج نصف شب تک بند رہے گا۔ بجلی گُل ہوجانے کے سبب ہزاروں مسافروں کو پروازوں کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑا۔ کل دیر رات مغربی لندن میں ایک بجلی کے ذیلی اسٹیشن کے ایک ٹرانسفر میں آگ گئی اور شعلے آسمان میں بلند ہوتے دکھائی دیئے۔
آگ کے سبب بڑے پیمانے پر بجلی گُل ہونے سے ہزاروں مکانات، مقامی تجارت و کاروبار اور ہزاروں پروازوں کو رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔برطانیہ کے بجلی کے وزیر Ed Miliband نے کہا ہے کہ ایسی آتش زدگی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ اس دوران ہیتھرو ہوائی اڈے کے بند ہونے سے عالمی سطح پر پروازں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ ہیتھرو آنے اور جانے والی کم سے کم ایک ہزار 350 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ امریکہ کے کئی شہروں سے آنے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں