ومبلڈن ٹینس میں کل رات لندن میں مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں بھارت کے روہن پوبنا اور ان کے آسٹریلیائی ساتھی کھلاڑی Mathew Ebden کی جوڑی نے Sander Arends اور Robin Haase کی ڈَچ جوڑی کو سات-پانچ، چھ-چار سے ہرادیا۔ اب ان کا مقابلہ Hendrik Jebens اور Constantin Frantzen کی جرمنی جوڑی سے ہوگا۔ البتہ بھارت کی Sumit Nagal اور سربیا کے ان کے ساتھی کھلاڑی Dusan Lajovic کی جوڑی مردوں کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں Pedro Martinez اور Jaume Munar سے چھ-دو، چھ-دو سے ہار گئے۔
آج مردوں کے ڈبلز میں بھارت کے یوکی بھامبری اپنے فرانسیسی ساتھی کھلاڑی Albano Olivetti کی جوڑی کے ساتھ قزاقستان کے الیگزنڈر Bublik اور الیگزنڈر Shevchenko کا سامنا کریں گے۔×