لداخ نے آج اپنا چھٹا یومِ تاسیس منایا۔ اس موقع پر کارگل کے سید مہدی میموریل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اِس دوران مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبا نے مقامی فنکاروں کے ساتھ موسیقی پر روایتی رقص کیا۔ اِس کے ذریعے کارگل کے گونا گوں ورثے کا مظاہرہ کیا گیا۔ اِس موقع پر مختلف محکموں نے معلوماتی اسٹال لگائے، جس کے ذریعے جاری سرکاری اسکیموں اور حصولیابیوں کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
Site Admin | October 31, 2024 9:35 PM