June 16, 2024 3:27 PM

printer

لداخ میں 25ویں وجے دِوس کے موقع پر بھارتی فوج نے کرگل کے طلبا کے لیے ایک مِنِی مراتھن یعنی تفریح کے لیے دوڑ کا انعقاد کیا

لداخ میں 25ویں وجے دِوس کے موقع پر بھارتی فوج نے کرگل کے طلبا کے لیے ایک مِنِی مراتھن یعنی تفریح کے لیے دوڑ کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں 15سے 18 سال تک کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کے زمروں میں 316 سے زیادہ طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
5 کلومیٹر طویل یہ دوڑ Khree sultan Choo اسپورٹس اسٹیڈیم سے شروع ہوکر Khumbathan روڈ سے ہوتے ہوئے واپس اسٹیڈیمپر اختتام پذیرہوئی۔ اس تقریب میں 121 انفینٹری بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیر Pratheet پراشر نے مہمانِ خصوصی کے طور پر جبکہ کرگل کے ڈپٹی کمشنر شری کانت SUSE مہمانِ ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ دونوں حضرات نے مشترکہ طور پر جھنڈی دکھاکر میراتھن کو روانہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں