June 29, 2024 3:04 PM

printer

لداخ میں ٹینکوں کی مشق کے دوران پانچ فوجیوں کی جانیں تلف ہوگئی ہیں

لداخ میں ٹینکوں کی ایک مشق کے دوران پانچ فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب پچھلی رات ٹینکس ایک ندی کو پار کررہے تھے اور اُس میں اچانک سیلاب آگیا۔ حقیقی کنٹرول لائن کے نزدیک دولت بیگ Ode علاقے میں یہ مشق جاری تھی۔ ایک سرکاری بیان میں لیہہ میں دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب فوج کا ایک T-72 ٹینک مشرقی لداخ میں Saser Brangsa کے قریب Shyok ندی میں اچانک پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی وجہ سے پھنس گیا۔ بچاؤ ٹیمیں جائے واردات پر پہنچیں لیکن تیز بہاؤ اور پانی کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ مشن کامیاب نہیں ہوسکا اور فوجی جاں بحق ہوگئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں