July 25, 2024 10:06 AM

printer

لداخ میں مرکزی سرکار کی ملک گیر پہل کے تحت 58 پنچایتوں نے ٹی بی مکت پنچایت کا درجہ حاصل کر لیاہے۔

لداخ میں ملک گیر پہل کے تحت 58 پنچایتوں نےTB Mukt  ہونے کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔ وزیراعظم    نریندر مودی نے اِس پہل کا آغاز کیا تھا۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ تپِ دق سے متعلق مرکزی ڈویژن اور پنچایتی راج وزارت کی جانب سے کرائے گئے تصدیق کے ٹھوس عمل کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔

پچھلے سال 24 مارچ کو تپ دق کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر وارانسی میں ٹی بی مُکت پنچایت پہل کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس کامقصد تپ دق سے لاحق چیلنجوں کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنچایتی راج اداروں کو بااختیار بنانا بھی اس کا مقصد ہے تاکہ وہ اس بیماری سے موثر طور پر نمٹ سکیں۔ لداخ میں 58 پنچایتوں نے جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے اُس سے صحت عامہ کے تئیں خطے کے  پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے اور یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی لیڈر اور صحت کارکن انتھک کوشش کر رہے ہیں۔ یہ سنگِ میل ایک وسیع تر قومی کامیابی کا حصہ ہے۔ جس کے تحت ملک بھر کی 17 ہزار 490گرام پنچایتوں نے سال 2023 میں ٹی بی مکت پنچایت کا درجہ حاصل کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں