لداخ میں لوگوں نے اپنی انتہائی باوقار ادبی شخصیات میں سے ایک حاجی خواجہ عبدالحمید تنویر کو آج الوداع کہا۔ آج صبح سری نگر میں 84 برس کی عمر میں اُن کا انتقال ہو گیا تھا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ایک دانشور، شاعر، مؤرخ اور ماہر تعلیم حاجی تنویر ایک ایسی پائیدار وراثت اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں، جس نے کارگل کی ادبی اور ثقافتی شناخت کو شکل و صورت عطا کرنے میں گہرے اثرات مرتب کیے۔
Site Admin | November 16, 2024 9:20 PM