August 3, 2024 9:31 PM

printer

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے علاقائی کشیدگی اور تنازعات کے بڑھنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے علاقائی کشیدگی اور تنازعات کے بڑھنے کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فوج کے 79 ویں دن کے موقع پر لبنان کی فوج کے صدر دفتر کے دورے کے موقع پر یہ بات کہی۔ جناب میقاتی نے کہا کہ علاقائی واقعات باعث تشویش ہیں اور خطرہ بڑھنے سے اِن کے ایک خطے سے دوسرے خطے میں پھیلنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اسرائیل اور لبنان کے سرحدی علاقے میں کشیدگی پھیل رہی ہے کیونکہ اسرائیل نے منگل کی شام کو جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے Dahieh میں حزب اللہ کی مجلس شوریٰ کے دفتر کے پاس ڈرون سے تین میزائل داغے تھے۔ اِس حملے میں حزب اللہ کا چوٹی کا ایک کمانڈر فواد شُکر مارا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں