September 27, 2024 9:52 AM | Hezbullah Killed

printer

لبنان کی راجدھانی بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کا چوٹی کا کمانڈر محمد حسین Srur مارا گیا ہے۔

لبنان کی راجدھانی بیروت میں کَل اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کا چوٹی کا کمانڈر محمد حسین Srur مارا گیا۔ اسرائیل کی دفاعی فورسز نے اُس کی موت کی تصدیق کی ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق سرور اسرائیل پر کئی فضائی حملے کی ہدایت دینے کیلئے ذمہ دار تھا، جن میں ڈرون اور کروز میزائل حملے شامل ہیں۔ IDF نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ سرور نے لبنان میں ڈرون تیار کرنے والی جگہوں کے تعین میں بھی مدد کی تھی، جن میں سے کچھ مبینہ طور پر بیروت میں شہری عمارتوں کے نیچے واقع تھیں۔ یہ فضائی حملہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کیا گیا ہے۔ اس دوران جاری تصادم کی وجہ سے پہلے ہی ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ لبنان کے حکام نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک شام بھاگنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی ممالک بڑے پیمانے پر جنگ چھڑنے کی صورت میں لبنان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے متبادل کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں