لبنان پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کا ایک اعلیٰ کمانڈر ابو علی رِدا ہلاک ہوگیا۔ اسرائیل کی دفاعی افواج IDF کے مطابق Rida کو جنوبی لبنان کے Baraachit علاقے کے نزدیک فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ IDF کے مطابق Rida اسرائیلی افواج پر راکٹ اور ٹینک شکن میزائل حملوں کو انجام دینے اور خطے میں مسلح گروپ حزب اللہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے میں کلیدی اہمیت کا حامل تھا۔ لبنانی فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق حزب اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر تقریباً ساٹھ Projectile داغے۔
Site Admin | November 4, 2024 9:32 PM