ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 25, 2024 10:05 PM

printer

لبنان میں قائم دہشت گرد گروپ حزب اللہ اور اسرائیل نے، ایک دوسرے کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کی ہیں

مغربی ایشیا میں کشیدگی میں خاطر خواہ اضافے کے تناظر میں حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جوابی حملہ کیا، جو  حزب اللہ کے اعلیٰ سطح کے فوجی لیڈر Faoud Shukur کے قتل کے انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔ آج صبح یہ حملہ 30 جولائی کو بیروت کے جنوبی علاقے میں شکور کی ہلاکت کے تین ہفتے بعد ہوا ہے۔

اسی دوران اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے  حزب اللہ کے حملے سے پہلے 100 جنگی طیاروں کا استعمال کرکے پیش بندی کے طور پر لبنان میں حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسے پتہ چلا کہ اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کی تیاریاں ہو رہی ہیں، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

اُدھر اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ بمباری میں ہزاروں راکٹ تباہ کر دیئے گئے اور 40 سے زائد لانچ پلیٹ فارمز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف پیش بندی حملے کے بعد آج صبح 48  گھنٹے کی ملک گیر ایمرجنسی کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسی دوران عالمی برادری، رونما ہونے والے اِن واقعات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آج صبح نیتن یاہو سے بات کی اور اسرائیل کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں