لبنان میں راجدھانی بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کَل لگاتار تیسرے دن بھی تذبذب اور افراتفری رہی، کیونکہ ایک اسرائیلی حملے میں کَل دیر رات بیروت کے جنوبی نواح میں ایک سینئر حزب اللہ کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔ ہوائی اڈے پر بہت سے مسافر پھنس کر رہ گئے، کیونکہ ایئرلائنز نے اسرائیل کی مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر ہفتے کے روز کیے گئے حملوں اور اِس کے جواب میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
جرمن ایئرلائنز گروپ لُفٹھانزا نے بتایا کہ وہ بیروت جانے والی سبھی پروازیں پانچ اگست تک معطل رکھے گا۔ اس کے بعد ایئر فرانس اور اس کی ذیلی کمپنی Transaiva نے بھی اسی طرح کا قدم اٹھایا تھا۔
کَل Royal Jordanian Airlines، گریسAagean ایئرلائنز اورGermany’s Condor نے اپنی اپنی پروازیں منسوخ کیے جانے کا اعلان کیا۔x