لبنان میں درجنوں افراد آج اُس وقت زخمی ہوگئے، جب ملک بھر میں مواصلات کے لئے استعمال کیے جانے والے Pagers پھٹ گئے۔ لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی نے خبر دی ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات اور دیگر بہت سے علاقوں میں یہ دھماکے ہوئے۔ بہت سی خبررساں ایجنسیاں خبر دے رہی ہیں کہ یہ Pagers لبنان کے ملیٹنٹ گروپ حزب اللہ کے اراکین سے تعلق رکھتے تھے۔
ایران کی میڈیا نے خبر دی ہے کہ لبنان میں ایران کے سفیر بھی ایسے ہی ایک دھماکے میں زخمی ہوگئے۔ لبنان کے بحران کی کارروائیوں کے مرکز نے تمام طبی کارکنان سے اپنے متعلقہ اسپتالوں میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا ہے تاکہ اُن زخمی افراد کا علاج کرنے میں مدد دی جاسکے، جنہیں فوری طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
لبنان کی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ 50 سے زیادہ ایمبولینس گاڑیاں اور 300 ہنگامی طبی عملے کو، متاثرین کو بچانے کیلئے بھیجا گیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، جو Pagers پھٹے ہیں، وہ حالیہ مہینوں میں حزب اللہ کے ذریعے استعمال کئے جانے والے تازہ ترین ماڈل ہیں۔
Site Admin | September 17, 2024 9:24 PM