لبنان میں اسرائیلی ہوائی حملوں کے سبب بے گھر ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر تقریباََ ایک اعشاریہ دو ملین تک پہنچ گئی ہے۔ کَل لبنان کے وزراء کی کاؤنسل کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں دوسرے مقامات پر منتقل ہونے والے لوگوں کے علاوہ ہزاروں کی تعدادمیں لوگ ہوائی یا زمینی راستوں سے ملک شام منتقل ہوگئے ہیں۔
اسرائیل نے لبنان کی راجدھانی بیروت اور اُس کے مضافات میں حزب اللہ کے عہدیداروں اور اُس کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے ہوائی حملے بڑھا دیئے ہیں۔ ساتھ ہی وہ محدود زمینی فوجی کارروائی کی مدد سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔
گزشتہ ماہ اسرائیل نے غزہ پٹی سے اپنی فوج کا رُخ شمالی سرحد کی طرف کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعات میں اضافہ ہو گیا۔X