September 24, 2024 10:02 PM

printer

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 558 ہوگئی ہے۔ عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی فوری طور پر ختم کی جائے

اسرائیل کے ذریعے لبنان بھر میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کئے جا رہے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 558 ہوگئی ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق کل شروع ہوئے اِن حملوں میں ایک ہزار 835 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حملے میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان زبردست گولہ باری ہوئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ آج بھی لبنان میں اپنے حملوں میں تیزی لائے گی۔ دوسری طرف حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے Haifa کے جنوب میں اسرائیل کی Elyakim فوجی چوکی پر 2 فادی میزائیل داغے ہیں۔ اِس دوران، عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، غزہ میں جنگ بندی کرانے، حماس کے ساتھ یرغمال افراد کے معاہدے کو انجام دینے اور لبنان سے متصل اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی کم کرنے کا پابند ہے۔ اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گُتریس نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی صورتحال اور بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں عام لوگوں کی ہلاکت ان کیلئے گہری تشویش کا باعث ہے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں