ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 23, 2024 9:55 PM

printer

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں

لبنان میں ملک بھر میں ہوئے اسرائیلی حملوں میں کم از 274 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملوں میں مرنے اور زخمی ہونے والوں میں بچے، خواتین اور میڈیکل سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
اسرائیلی فضائی حملوں نے Bint Jbeil، Aitaroun، Majdal Selem، Hula، Toura، Qlaileh، Haris، Nabi Chit، Tarayya، Shmestar، Harbata، Libbaya اور Sohmor سمیت درجنوں شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسی دوران اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اُس نے لبنان میں 800 ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ اِنہیں ہتھیاروں کے ذخیرے کے طورپر استعمال کر رہا تھا۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اُس نے اِس کے جواب میں شمالی اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ داغا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں درجنوں میزائل کے ذریعے اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں اور دوسرے مقامات پر حملے کئے گئے ہیں۔
ایک الگ بیان میں اسرائیلی دفاعی فوج IDF نے کہا ہے کہ لبنان سے کم از کم 35 راکٹ داغے گئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی دفاعی فوج نے کئی راکٹ کو مار گرایا ہے جبکہ دوسرے راکٹ خالی جگہوں پر گرے ہیں۔
اِس سے پہلے دن میں IDF نے راجدھانی بیروت اور دوسری جگہوں پر رہنے والے لبنان کے لوگوں کو ایک فون کال کے ذریعے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی رہائش گاہ خالی کردیں اور حزب اللہ کے ہتھیار والی عمارتوں سے دور رہیں۔
لبنان کے سول دفاع نے کہا ہے کہ اُن کی ٹیمیں آگ کو بجھانے میں لگی ہوئی ہیں جو اسرائیلی حملوں کی وجہ سے کچھ مکانات، فیکٹریوں اور دوسری جگہوں میں لگی تھی۔
لبنان میں اقوام متحدہ امن بحالی فورس نے جنوبی لبنان میں شہریوں کی حفاظت سے متعلق سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے خبردار کیا ہے کہ حملے میں مزید اضافے کی وجہ سے حالات بہت ہی خراب ہوسکتے ہیں۔
روس نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خبردار کیا ہے۔ کرملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے کہا ہے کہ ہر دن حالات خراب ہو رہے ہیں۔
جرمنی نے حملوں کے بعد لبنان میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ جرمنی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان میں صورتحال نہایت کشیدہ ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے لبنان کے کچھ حصوں میں خطرناک ہوائی حملوں کے بعد اسرائیل کو بھیانک نتائج سے خبردار کیا ہے۔
اسی دوران، اسرائیل کی فوج کے ترجمان Daniel Hagari نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے طیارے لبنان کے Bekaa وادی پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور فوج نے لبنان میں وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔
مقامی میڈیا کی خبروں میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں لوگ جنوبی لبنان سے بھاگ رہے ہیں اور جنوبی بندرگاہی شہر Sidon کی اہم شاہراہ بیروت جانے والی کاروں سے بھرا ہوا ہے۔
لبنان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کے گھر چھوڑنے کی وجہ سے بیروت، Tripoli اور مشرقی اور جنوبی لبنان میں اسکولوں کو پناہ گاہوں میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں