لاؤس میں بھارتی سفارتخانے نے ملک کے 47 باشندوں کو بچا کر نکال لیا ہے۔ ان لوگوں کو لاؤس کے Dokeo صوبے میں گولڈن Triangle خصوصی اقتصادی خطے SEZ میں واقع سائبر دھوکہ دہی مراکز میں حیلے سے پھنسا کر رکھا گیا تھا۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، سفارتخانے نے کہا کہ اس SEZ میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایک کارروائی کے بعد 29 افراد کو لاؤس حکام کے سپرد کیا گیا جبکہ باقی 18 افراد براہِ راست سفارتخانے پہنچ گئے۔ اس دوران، سفارتخانے نے ان افراد کو واپس وطن بھیجنے کی غرض سے ضابطے کی سبھی ضروری کارروائیاں پوری کرلی ہیں۔ ابھی تک، 30ا فراد یا تو وطن، واپس آگئے ہیں یا وہ راستے میں ہیں۔ جبکہ باقی 17 افراد، سفر سے متعلق حتمی بندوبست کا انتظار کر رہے ہیں۔
Site Admin | August 31, 2024 9:27 PM
لاؤس کے بھارتی سفارتخانے نے سائبر گھوٹالے کے مراکز سے 47 باشندوں کو بحفاظت نکال لیا ہے
