لاؤس میں بھارتی سفارت خانے نے Golden Triangle Special Economic Zone – GTSEZ میں Cyber Scam Centres سے 67 بھارتی نوجوانوں کو بچایا ہے۔ سفارت خانے نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ان نوجوان کو جی ٹی ایس ای زیڈ میں کام کرنے والے مجرمانہ گروہوں کی طرف سے دھمکیوں اور بدسلوکی کے تحت وہاں کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ سفارت خانے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مدد کی ان کی درخواست موصول ہونے پر ان کی تمام ضروری مدد کی۔ ان کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام سفارت خانے نے کیا ہے۔ لاؤس میں بھارت کے سفیر پرشانت اگروال نے ان سب سے ملاقات کی۔
انہوں نے ان کی بحفاظت واپسی کے لیے ترجیحی بنیاد پر سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے انھیں مزید کارروائی کے بارے میں مشورہ دیا۔ جس میں انھیں دھوکہ دینے والے ان ایجنٹوں کے خلاف شکایات درج کرنا بھی شامل ہے۔ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ سفارت خانے نے اب تک 924 بھارتیوں کو بچایا ہے، جن میں 857 پہلے ہی بحفاظت بھارت واپس آچکے ہیں۔
Site Admin | January 27, 2025 9:21 PM
لاؤس میں بھارتی سفارت خانے نے Golden Triangle Special Economic Zone – GTSEZ میں Cyber Scam Centres سے 67 بھارتی نوجوانوں کو بچایا ہے
