ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

قومی کھیلوں کے ایوارڈ یافتگان نے نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔

قومی کھیلوں کے ایوارڈ یافتگان نے نئی دلّی میں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کے ہاتھوں باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔ آکاشوانی سے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے ارجن ایوارڈ یافتہ اور پیرس پیرا اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ نو دیپ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے کئی چیلنجوں کا سامنا کیا، جن میں سب سے بڑا چیلنج اندرونی جدوجہد سے نمٹنا اور خود کو ثابت کرنا تھا۔

آکاشوانی نیوز سے اظہار خیال کرتے ہوئے Dronacharya ایوارڈ یافتہ، اور نشانے بازی کی کوچ دیپالی دیش پانڈے نے کہا کہ کھلاڑی کامیابیوں سے زیادہ ناکامیوں سے گزرتے ہیں اور ایک کوچ کے طور پر یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ناکامیابی ان پر منفی اثر نہ ڈالیں بلکہ انہیں سیکھنے کا موقع فراہم کرے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں