ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 26, 2024 9:54 PM

printer

قومی ٹیسٹنگ ایجنسی نے NEET-UG 2024 کیلئے نظرثانی شدہ نتائج جاری کئے ہیں

قومی ٹیسٹنگ ایجنسی NTA نے آج قومی اہلیت نیز داخلہ ٹیسٹ NEET-UG کے نظرثانی شدہ اسکور کارڈ جاری کئے۔ NEET کیلئے جن امیدواروں نے امتحان دیا ہے وہ اپنے نتائج اور اسکور کارڈ سرکاری ویب سائٹ exams.nta.ac.in اور neet.ntaonline.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ ایجنسی نے اعلان کیا کہ 17 امیدواروں نے TOP رینک حاصل کیا ہے۔ NTA نے 5 مئی کو 571 شہروں میں چار ہزار 750 سے زیادہ مراکز پر 24 لاکھ سے زیادہ امیدواروں کیلئے امتحان کا انعقاد کیا تھا۔ NTA نے یہ بھی بتایا کہ اُن ایک ہزار 563 امیدواروں کیلئے دوبارہ امتحان کا انعقاد 23 جون کو کیا گیا تھا جنھیں امتحان کے دوران وقت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں