August 28, 2024 2:29 PM

printer

قومی ٹاسک فورس نے طبی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کی سلامتی سے متعلق اقدامات پر تبادلہئ خیال کیلئے ریاست کے چیف سکریٹریوں اور پولیس کے ڈائرکٹر جنرل صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی ہے

قومی ٹاسک فورس (این ٹی ایف) نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی، تاکہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی سیکورٹی کے لیے قلیل مدتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ امور داخلہ کے مرکزی سکریٹری اور صحت کے محکمہ کے سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشترکہ طور پر اِس میٹنگ کی صدارت کی۔ سپریم کورٹ نے یہ ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ ٹاسک فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ طبی پیشے سے وابستہ افراد کی سلامتی، تحفظ اور کام کاج کے حالات کے بارے میں سفارشات کرے۔ کل مرکزی کابینہ سکریٹری نے نئی دلی میں ٹاسک فورس کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی تھی۔ میٹنگ میں بہت سے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ٹاسک فورس کے اراکین نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ این ٹی ایف کے ممبروں نے بتایا ہے کہ مختلف افراد نے براہ راست اُن سے رابطہ قائم کیاہے اور انفرادی طور پر انہیں لگ بھگ 300 سے 400 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت نے اِس سلسلے میں اپنی ویب سائٹ پر Suggestion to NTF کے عنوان سے ایک قومی پورٹل بنایا ہے، تاکہ ملک بھر کے لوگ اپنی تجاویز پیش کرسکیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں