ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال آج نئی دلّی میں، امریکہ کے اپنے ہم منصب Jake Sullivan سے ملاقات کریں گے۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال آج نئی دلّی میں، امریکہ کے اپنے ہم منصب Jake Sullivan سے ملاقات کریں گے۔ دونوں شخصیتوں کے درمیان وسیع بات چیت ہوگی، جس میں اہم اور اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ICET اور دیگر دوطرفہ معاملات بھی شامل ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پچھلے ہفتے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات، وسیع ہیں اور تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ موجودہ امریکی انتظامیہ کی مدّت ختم ہونے والی ہے، لیکن تعلقات کی یہ مضبوطی، اِس مدّت کے دوران اِس طرح کے باہم تبادلوں اور ایک دوسرے کے ملکوں کے دوروں سے ظاہر ہوتی ہے۔

جناب Sullivan اپنے دورے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ وہ دلّی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ بھی کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں