قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر Jake Sullivan سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے مزید کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے علاقائی سکیورٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا تاکہ بھارت-بحرالکاہل خطے اور عالمی سطح پر استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک سرکاری پریس ریلیز میں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا، جس میں اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں اور بھارت-بحرالکاہل مذاکرات پر آئندہ اقدام شامل ہیں۔ انھوں نے صاف ستھری توانائی سپلائی چین اور دفاعی تعاون سمیت کلیدی شعبوں میں قریبی تعاون کے لئے مزید مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Site Admin | October 31, 2024 9:33 PM