قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال نے روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں برکس کے قومی سلامتی کے مشیروں کی میٹنگ کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پتن سے ملاقات کی۔ ٹیلی گرام پر جاری کیے گئے ایک بیان میں بھارت میں روس کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ جناب دوبھال کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران صدر پوتن نے بھارت اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات والی کلیدی ساجھیداری کی ستائش کی اور باہمی تعلقات میں سیکیورٹی امور کے اہم رول کو اجاگر کیا۔ روس کے صدر نے Kazan میں برکس کی سربراہ میٹنگ کے موقع پر اگلے مہینے کی 22 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی ملاقات کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔
Site Admin | September 12, 2024 9:51 PM