ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 22, 2024 10:08 AM | Amarvati Drone Summit

printer

قومی سطح کی دو روزہ ڈرون سمٹ 2024 آج سے آندھراپردیش کی راجدھانی امرواتی میں شروع ہوگی۔

آج آندھرا پردیش کی راجدھانی اَمراوتی میں قومی سطح پر دو روزہ اَمراوتی ڈرون سمِٹ 2024 کا آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر کے۔رام۔موہن نائیڈو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

آندھرا پردیش ڈرون کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ امراوتی ڈرون سمِٹ میں ایک ہزار سے زیادہ مندوبین اور نمائش کار شرکت کریں گے۔ اِس سمٹ میں شہری بازی کی وزارت، دفاعی شعبے، بھارتی صنعتوں کی کنفڈریشن، تحقیق کاروں اور کاروباریوں کو ایک جگہ یکجا ہونے کا موقع ملے گا۔ اِس سمٹ کا مقصد ڈرون کی تیاری کی خاطر سرمایہ کو راغب کرنا، ڈرون ٹیکنالوجی کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا اور اختراع کے ذریعے ڈرون ایکو نظام کے لیے حکمت عملی وضع کرنا ہے۔ اِس میں وجے واڑہ میں دریائے کرشنا کے کنارے پر پانچ ہزار سے زیادہ ڈرون کے ساتھ بھارت کا سب سے بڑا ڈرون شو بھی ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں