قومی سرکاری نشریاتی ادارے پرسار بھارتی نے اپنا OTT پلیٹ فارم WAVES کا آغاز کیا ہے۔ اِس کا آغاز کَل گوا میں بھارت کے 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا گیا۔ WAVES کا مقصد ڈیجیٹل اسٹریمنگ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتے ہوئے اور جدید ڈیجیٹل رجحانات کو اپناتے ہوئے پرانی یادوں کو زندہ کرنا ہے۔ WAVES رامائن، مہابھارت، شکتی مان اور ہم-لوگ جیسے لازوال شوز کو پیش کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ناظرین کو بھارت کے ثقافتی ورثے اور جذبات سے وابستہ ورثے سے جوڑ دے گا۔
پرسار بھارتی کے چیئرمین نونیت کمار سہگل نے کہا ہے کہ WAVES دیگر OTT پلیٹ فارم کے مقابلے بالکل منفرد ہے۔ یہ دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ ایک صاف ستھرا اور خاندان پر مبنی تفریحی پروگرام فراہم کرتا ہے۔
(https://x.com/DD National / status / 1859224532424523924?
t=mmLvOTCvqDHI27WwDHNrXKg&s=19)
WAVES میں خبریں، دستاویزی فلمیں اور علاقائی مواد بھی شامل ہیں۔ یہ سبھی کی شمولیت اور گوناگونیت کو فروغ دیتا ہے۔ WAVES بارہ سے زیادہ زبانوں اور 10 سے زیادہ انواع میں مختلف قسم کے سامعین و ناظرین کو مواد فراہم کرتا ہے۔ اِس کی وسیع لائبریری میں لائیو چینلوں کے ساتھ علاقائی مواد، خواتین پر مبنی مواد، یہاں تک کہ اینیمیشن مواد بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اِس میں دوردشن اور آکاشوانی سمیت لائیو چینلز بھی ہیں۔ WAVES میں ایودھیا سے پربھو شری رام للا کی آرتی کی براہِ راست نشریات اور وزیراعظم نریندر مودی کا ماہانہ من کی بات جیسے لائیو پروگرام بھی ہیں۔
WAVES پر کل سے US پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی لائیو اسٹریمنگ بھی کی جائے گی۔