ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 28, 2024 9:35 PM

printer

قومی راجدھانی کے پرشانت وہار علاقے میں آج ایک چھوٹے سے پارک کی چہار دیواری کے نزدیک کم شدت کا دھماکہ ہوا

قومی راجدھانی کے پرشانت وہار علاقے میں آج ایک چھوٹے سے پارک کی چہار دیواری کے نزدیک کم شدت کا دھماکہ ہوا۔ اِس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد دلّی پولیس، فورینسک سائنس لیباریٹری کی ٹیم، آگ بجھانے والا عملہ اور ایمبولینس فوراً جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔ دلّی پولیس کے PRO سنجے کمار تیاگی نے بتایا کہ ایک شخص بہت ہی معمولی طور پر زخمی ہوا، جسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں اُسے ابتدائی طبی امداد دیئے جانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں