June 12, 2024 3:13 PM

printer

قومی راجدھانی میں پانی کے بحران کا مسئلہ ہنوز برقرار

قومی راجدھانی میں پانی کے بحران کے درمیان دلی حکومت نے پانی کے ٹینکر فراہم کرنے اور پانی سے متعلق شکایات کے ازالے کی خاطر جلد سے جلد کارروائی کرنے کیلئے ہر زون میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ سطح کے افسروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیم تحصیلداروں اور دیگر عہدیداران پر بھی مشتمل ہوگی۔ شہر کی پانی کے محکمے کی وزیر آتشی نے دلی کے چیف سکریٹری کو تحریری طور پر یہ ہدایت دی ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ ٹیمیں آبی ذخائر سے پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹس اور اِن پلانٹس سے زیرزمین اصل ذخائر تک پانی کی تقسیم کے نظام کی نگرانی اور معائنہ کریں گی۔ اِس دوران آج BJP نے شہر میں پانی کے بحران کیلئے دلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارٹی کے دِلی یونٹ کے چیف ویریندرسچدیوا نے کہا کہ وہ شروع سے ہی یہ بات کہہ رہے ہیں کہ دِلی میں پانی کی قلت عام آدمی پارٹی حکومت کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں