قومی راجدھانی میں آج صبح کہرے کی گھنی چادر چھائی رہی، جس سے شہر میں صاف طور پر دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ کہرے کے ساتھ سرد ہواؤں کے سبب دلی کے باشندوں کے لیے آج کی صبح کسی قدر سرد رہی۔
محکمہئ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، دلی اور اترپردیش کے دور دراز کے مقامات پر گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً چوبیس ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیں تک رہنے کا امکان ہے۔
IMD نے پورے شمال مغربی بھارت میں اگلے پانچ دن کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں رفتہ رفتہ دو سے تین ڈگری سیلسیس تک اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہئ نے آج صبح کے وقت اوڈیشہ، مغربی بنگال اور بہار میں بھی گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ادھر آج صبح دلی میں ہوا کا معیار نہایت خراب زمرے میں رہا۔ یہاں ہوا کے معیار کا اشاریہ آج صبح سات بجے 341 درج کیا گیا۔x