ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 28, 2024 3:06 PM

printer

قومی راجدھانی دلی کے متعدد علاقوں میں آج شدید بارش ہوئی ہے۔ دلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل۔1 میں چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

قومی راجدھانی دلی میں آج صبح شدید بارش ہوئی جس سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔  شہر کے منٹو روڈ، آئی ٹی او، متھرا روڈ، روہتک روڈ، اوکھلا، تلک برج، اربندو مارگ، آزاد مارکیٹ، آؤٹر رنگ روڈ اور غاذی پور بارڈر کے علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مانسون دلی میں پہنچ گیا ہے جس سے شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ آج صبح قومی راجدھانی میں شدید بارش ہوئی جس سے قومی راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے سائنسداں آر کے جینا منی نے کہا کہ صفدر جنگ موسمیات کے شعبے نے سب سے زیادہ بارش 228 ملی میٹر ریکارڈ کیا۔ جبکہ لودھی روڈ علاقے میں تقریباً 200 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ آج شہر میں اوسط سے شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  مانسون شمالی اور وسطی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں پہنچ گیا ہے جس میں اترپردیش، راجستھان اور بہار سمیت مزید علاقوں میں پیش رفت کررہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خطے میں اگلے دو دنوں کے لئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ دریں اثنا آج صبح دلی ائیرپورٹ ٹرمنل ایک کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ شہری ہوابازی کی وزارت نے کہا ہے کہ آج صبح سویرے شدید بارش کی وجہ سے دلی ائیرپورٹ ٹرمنل 1- کی چھت گرگئی۔ وزارت نے مزید بتایا کہ اس حادثے کے تناظر میں اگلے نوٹس تک ٹرمنل ایک سے آنے جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ پروازوں کی آمد و رفت کو معمول پر لانے کے لئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد سرکار نے فوری طور سے CISF اور NDRF سمیت ایمرجنسی ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں اور ٹرمنل ایک کی پروازوں کو ٹرمنل دو اور تین منتقل کردیا گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں