ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 16, 2025 10:09 AM | CAQM Grap

printer

قومی راجدھانی دلی میں ہوا کے معیار سے متعلق  بندوبست CAQM، کمیشن نے دلیNCR  میں  Graded Response Action Plans (GRAP) تین اور چار کے تحت سبھی قسم کی کارروائیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی راجدھانی دلی میں ہوا کے معیار سے متعلق  بندوبست CAQM، کمیشن نے دلیNCR  میں

 Graded Response Action Plans (GRAP) تین اور چار کے تحت سبھی قسم کی کارروائیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ   ٖ ًCPCB  کے اعداد و شمار کے مطابق دلی میں ہوا کے معیار سے متعلق اشاریہ AQI کا اوسط آج صبح سات بجے 350 سے زیادہ درج کیا گیا۔ شہر کے کچھ علاقوں میں AQI کی سطح نہایت خراب زمرے سے تجاوز کرکے 400 تک پہنچ گئی ہے۔ دلی کے روہنی اسٹیشن میں AQI، 431، بوانا میں 412 جبکہ آنند وہار میں 404 درج کیا گیا ہے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے:

V/C Pallavi

GRAP 3 اور GRAP 4 کے تحت اقدامات کے نفاذ کے ساتھ غیر ضروری تعمیراتی کاموں، سڑک کے تعمیراتی کاموں، پتھروں کو توڑنے اور کانکنی سے متعلق سرگرمیوں پر پورے قومی راجدھانی خطّے میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

دلّی اور گروگرام، فریدآباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر کے ضلعوں میں BS-3 پیٹرول اور BS-4 چار پہیا ڈیزل والی گاڑیوں کے چلنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

اس کے علاوہ GRAP 3 اور GRAP 4 کے تحت یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ دلّی اور NCR کی حکومتیں اسکولوں میں گیارہویں جماعت تک کے بچوں کے لیے Hybrid Mode میں کلاسز منعقد کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں