قومی راجدھانی دلی میں ہوا کی کوالٹی نہایت خراب زمرے میں ہے۔ آج صبح سات بجے ہوا کی کوالٹی سے متعلق اوسط اشاریہ AQI، 333 رہا۔ آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے کچھ علاقوں میں AQI کی سطح 350 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دلی کے منڈکا اسٹیشن میں AQI، 392، نہرو نگر میں 372، بوانا میں 360، پنجابی باغ میں 372، وزیر پور میں 384 اور اشوک وہار میں 372 درج کیا گیا۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے دلی اور اس سے متصل NCR علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران رات اور صبح کے وقت میں دھند، گھنے سے ہلکا کہرہ چھائے رہنے کے امکان کی پیشگوئی کی ہے۔x