قومی راجدھانی دلی میں ہوا کی کوالٹی مستقل خراب زمرے میں ہے۔ آج صبح سات بجے ہوا کے معیار سے متعلق اوسط اشاریہ AQI، 348 ریکارڈ کیا گیا۔
آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے کچھ علاقوں میں AQI کی سطح 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔
دلی کے بوانا اسٹیشن پر AQI 403، جہانگیر پوری میں 401، منڈکا میں 409، شادی پور میں 407، روہنی میں 337 اور وزیر پور میں 373 ریکارڈ کیا گیاہے۔
بھارت کے محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دلی اور NCR سے متعلق علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران رات اور صبح کے وقت میں دھوئیں اور دھند اور کہرے کی ہلکی پرت چھائے رہنے کا امکان ہے۔x