ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 6, 2024 9:49 AM

printer

قومی راجدھانی دلی میں ہوا کا معیار بہتر ہوکر معتدل کے زمرے میں آگیا

قومی راجدھانی دلی میں ہوا کا معیار بہتر ہوکر معتدل کے زمرے میں آگیا ہے اور آج صبح سات بجے ہوا کے معیار سے متعلق اوسط اشاریہ 186 درج کیا گیا۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے کچھ علاقوں میں AQI دو سو سے زیادہ رہا ہے۔ دلی کے شادی پور اسٹیشن میں AQI دو سے ستاسی، آنند وہار میں 246 اور منڈکا میں 245 درج کیا گیا۔
بھارتی موسمیات محکمے نے دلی اور اُس سے متصل NCR میں آئندہ دو دنوں کے دوران شام اور رات کے وقت دھواں اور دھند اور ہلکا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں