June 28, 2024 9:55 AM

printer

قومی راجدھانی دلی میں شدید بارش ہونے سے زندگی کے معمولات متاثر ہوئے ہیں، کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور ٹریفک جام کی اطلاع ملی ہے

قومی راجدھانی دلی میں آج صبح شدید بارش ہونے سے زندگی کے معمولات متاثر ہوئے ہیں، کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور ٹریفک جام کی اطلاع ملی ہے۔ کَل بھی راجدھانی کے کئی علاقوں میں تیز بارش ہوئی تھی جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی تھی۔

اِدھر آج صبح دلی ہوائی اڈے کے Terminal-1 کی چھت ڈھہ جانے سے 6 افراد زخمی ہوگئے اور وہاں کھڑی ہوئی موٹر گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا۔ چھت گرنے کا یہ واقعہ آج صبح ساڑھے پانچ بجے کے آس پاس پیش آیا۔ اِس کے بعد وہاں دلی فائر سروس کی چار گاڑیوں کو بھیجا گیا۔

دلی ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ Terminal-1 سے سبھی پروازوں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے 4 دن کے دوران مغربی ساحلی علاقوں میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ شمالی بھارت میں اگلے پانچ دن کے دوران ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، اترپردیش، پنجاب اور ہریانہ میں بھی اِسی طرح کا موسم رہے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں