قومی راجدھانی دلی میں جیسے جیسے 70 رکنی دلی اسمبلی انتخاب کی تاریخ نزدیک آرہی ہے، سیاسی محاذ آرائی بھی تیز ہوگئی ہے۔
BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل عام آدمی پارٹی کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی پر دلّی کے لوگوں سے جھوٹ بولنے اور فرضی وعدے کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ دلّی کے حالات اور مسائل پہلے کی ہی طرح ہیں کیونکہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی دونوں نے ہی اپنی اپنی مدتِ کار میں دلّی کی ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔
کَل بوانا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی عام آدمی پارٹی اور BJP پر جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔
انھوں نے الزام لگایا کہ دلّی کے سابق وزیرِ اعلیٰ اروند کیجیریوال ریزرویشن کے مخالف ہیں اور ساتھ ہی وہ دلتوں، پسماندہ طبقات، اقلیتوں اور غریبوں کے بھی مخالف ہیں۔
بادلی علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اُن کی حکومت کی طرف سے کیے گئے کاموں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ اگر وہ اقتدار میں آتے ہیں تو ان کی پارٹی، پانی کے بل معاف کردے گی۔x