قومی راجدھانی دلی میں آج شام موسم میں اچانک تبدیلی کے بعد دھول بھری آندھی چلی۔ شہر میں ہلکی بارش ہوئی جس سے درجہئ حرارت میں کمی آگئی اور پچھلے کچھ دنوں سے جاری شدید گرمی سے لوگوں کو قدرِ راحت ملی۔ شہر میں کئی جگہوں پر پیڑ گرنے سے ٹریفک میں رخنہ پڑا۔ پروازوں کے آنے جانے پر بھی اس کا اثر پڑا۔ کل 15 پروزوں کے راستے تبدیل کر دیئے گئے اور دھول بھری آندھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے دلی ہوائی اڈے پر کئی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
Site Admin | April 11, 2025 10:06 PM
قومی راجدھانی دلی میں آج شام موسم میں اچانک تبدیلی کے بعد دھول بھری آندھی چلی
