ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 23, 2024 3:41 PM

printer

قومی راجدھانی دلّی یں ہوا کا معیار بہت خراب کے زمرے میں ہے اور اُس کا اے کیو آئی دوپہر کے وقت 367 ریکارڈ کیا گیا

دلّی کی آب ہوا مسلسل بہت خراب زمرے میں بنی ہوئی ہے۔ مرکزی پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق دوپہر بارہ بجے قومی راجدھانی کا ہوا کا معیاری اشاریہ 367 پر تھا۔ آج صبح اِسموگ کی موٹی چادر دیکھی گئی تھی۔ اے کیو آئی صفر سے پچاس تک اچھا مانا جاتا ہے۔51 سے 100 اے کیو آئی قابل قبول ہے،101 سے 200 اے کیو آئی معتدل کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ 201 سے 300 خراب اور 301 سے 400    اے کیو آئی بہت خراب زمرے میں آتا ہے۔ 401 سے 450 کے درمیان اے کیو آئی شدید مانا جاتا ہے۔x

سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ پرالی جلانے سے متعلق پینلٹی کیلئے بنایا گیا ہوا کے معیار سے متعلق انتظامی قانون کا نفاذ نہیں کیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ہوا کے معیار سے متعلق انتظامی قانون اِس کے نفاذ کرنے سے متعلق ضروری مشینری تیار کیے بغیر بنایا گیا تھا۔ ایڈیشنل سولیسٹر جنرل اے ایس جی ایشوریہ بھاٹی جو مرکز کی نمائندگی کررہی ہیں، انھوں نے یقین دلایا کہ اِن قوانین کو دَس دن کے اندر آخری شکل دے دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں