قومی راجدھانی دلّی کے مختلف حصوں اور اس سے متصل علاقوں میں رات بھر ہلکی سے اوسط بارش سے درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے اور سردی بڑھ گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے قومی راجدھانی کے بہت سے حصوں میں بہت زیادہ پانی بھر گیا ہے اور ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے نوئیڈا، گروگرام سمیت NCR میں آج اور کَل مزید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے دلی کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
پچھلے 15 برسوں میں یہ دسمبر میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔
IMD نے آج مدھیہ پردیش کے زیادہ تر حصوں میں ژالہ باری کے ساتھ گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ راجستھان سمیت شمالی ریاستوں میں آج اوسط بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
IMD نے ودربھ، مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور گجرات میں بھی اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور جھارکھنڈ میں اگلے دو سے تین روز کے دوران دیر رات اور صبح سویرے گھنا کہرہ چھائے رہنے کے امکان کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
اگلے دو روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی خطے والی ریاستوں میں بھی اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کا امکان ہے۔x