قومی راجدھانی دلّی میں ہوا کی کوالٹی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آج دن میں گیارہ بجے ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ 395 ریکارڈ کیا گیا۔
اِدھر بھارتی موسمیات محکمے نے یہ پیشگوئی کی ہے کہ دلّی اور مضافاتی قومی راجدھانی خطے میں اگلے دو دن کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں دھند اور کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ x