قومی راجدھانی دلّی میں ہوا کا معیار خراب ہوکر خطرناک کے زمرے میں آگیا ہے۔ آج رات 8 بجے ہوا سے متعلق اوسط اشاریہ 432 درج کیا گیا۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق شہر کے کچھ علاقوں میں AQI چارسو پچاس سے تجاوز کرگیا۔ دلّی کے بوانا میں AQI، 483، بُراڑی میں 482، آنند وہار میں 481، علی پور میں 478 اور سری فورٹ میں 450 درج کیا گیا۔
Site Admin | December 17, 2024 9:16 PM
قومی راجدھانی دلّی میں ہوا کا معیار خراب ہوکر خطرناک کے زمرے میں آگیا ہے
