August 21, 2024 9:40 PM

printer

قومی راجدھانی دلّی میں مختلف اسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کولکاتہ کے R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی مبینہ آبرو ریزی اور قتل معاملے میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے، جنترمنتر پر احتجاج کیا

قومی راجدھانی دلّی میں مختلف اسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کولکاتہ کے R.G. Kar میڈیکل کالج اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی مبینہ آبرو ریزی اور قتل معاملے میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے، جنترمنتر پر احتجاج کیا۔ اِن میں لیڈی ہارڈِنگ میڈیکل کالج، مولانا آزاد میڈیکل کالج، وردھمان مہاویر اور صفدرجنگ اسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹر شامل تھے۔ اِدھر دلّی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز AIIMS نے اپنے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مریضوں کے مفاد میں کام پر واپس آجائیں۔ ایک بیان میں AIIMS نے کہا ہے کہ سرکار حفظانِ صحت سے وابستہ اہلکاروں کی سلامتی اور تحفظ کی پابند ہے اور سپریم کورٹ نے بھی طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ AIIMS نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو حفظانِ صحت سے وابستہ اہلکاروں کی کسی بھی طرح کی فوری تشویش کا ازالہ کرے گی۔ اس کمیٹی میں چیئرپرسن کے طور پر Academic Dean اور چار دیگر ارکان شامل ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں