ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 14, 2024 2:35 PM

printer

قومی راجدھانی دلّی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے تناظر میں آتش بازی کے ہر طرح کے سامان پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے

دلّی حکومت نے قومی راجدھانی میں آلودگی میں اضافے کے پیش نظر سبھی طرح کے آتش بازی کے سامان کی تیاری، انہیں ذخیرہ کرنے اور  فروخت کرنے پر آج مکمل طور پر پابندی نافذ کردی ہے۔ یہ پابندی آج سے آئندہ برس پہلی جنوری تک نافذ رہے گی۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق دلّی کمیٹی نے اس سلسلے میں ایک حکم بھی جاری کیا ہے، جس کے تحت سبھی طرح کے پٹاخوں کی آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہمی اور انہیں چھوڑنے پر بھی پابندی شامل ہے۔

دلّی کے ماحولیات کے وزیر گوپال رائے نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر کہا ہے کہ موسم سرما میں بڑھتی آلودگی کے تناظر میں یہ پابندی نافذ کی گئی ہے۔ انہوں نے دلّی کے لوگوں سے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں