ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 23, 2024 9:45 PM

printer

قومی جل جیون مشن کے تحت پورے ملک میں 15 کروڑ دیہی گھروں میں نل کنکشن مہیا کرکے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کیا ہے

قومی جل جیون مشن کے تحت پورے ملک میں 15 کروڑ دیہی گھروں میں نل کنکشن مہیا کرکے ایک تاریخ ساز سنگ میل طے کیا ہے۔ مشن کے تحت 2019 میں تین کروڑ نل کنکشن سے شروعات کرکے محض پانچ برس کے عرصے میں یہ تعداد 15 کروڑ پر پہنچ گئی ہے۔ قومی جل جیون مشن کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھر تک نل کے ذریعے پانی کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جل شکتی کے وزیر سی۔ آر پاٹل نے کہا کہ اس سنگ میل نے ہم وطنوں کو نہ صرف صاف پانی کا تحفہ دیا ہے بلکہ ان کی معیار زندگی کو بھی بہتر کیا ہے۔
سردست 8 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام گھروں کو پانی کے کنکشن کی سہولت پہنچائی جاچکی ہے۔ ان میں گوا، تلنگانہ، ہریانہ، گجرات، پنجاب، ہماچل پردیش، میزورم، اروناچل پردیش، پڈوچیری، دار اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو اور انڈمان نکوبار جزائر شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں